اگر دوران ِ روزہ حیض جاری ہوجائے……

عورت روزہ سے ہواوردوپہر میں  اسے حیض جاری ہوجائے تو وہ کیاکرے؟ کیا اس کا روزہ ٹوٹ گیا؟اگرٹوٹ گیا توکیا وہ کھاپی سکتی ہے؟
جواب

حیض عورتوں کے لیے ناپاکی کی حالت ہے۔ اس حالت میں  ان کے لیے روزہ رکھنا ممنوع ہے۔ اگر کسی عورت نے پاکی کی حالت میں روزہ شروع کیا، دوپہر میں  اسے حیض آنے لگا تواس کا اس دن کا روزہ باقی نہیں رہے گا۔اسے بعد میں اس روزے کی قضا کرنی ہوگی۔
حائضہ عورت کے لیے امساک (یعنی دن کے باقی حصے میں  کھانے پینے سے رکارہنا) ضروری نہیں  ہے۔وہ کھاپی سکتی ہے۔البتہ رمضان کے احترام میں اسے دوسرے لوگوں کے سامنے کھانے پینے سے احتیاط کرنی چاہیے۔