حاملہ جانور کی قربانی

کیا حاملہ جانور کی قربانی جائز ہے؟
جواب

جس جانور کے پیٹ میں بچہ ہو اس کی قربانی جائز ہے، البتہ جان بوجھ کر ولادت کے قریب والے جانور کو ذبح کرنا مکروہ ہے۔
اگرجانور کو ذبح کرنے کے بعد اس کے پیٹ سے بچہ مردہ حالت میں نکلے تو اس بچے کا گوشت کھانا جائز نہیں ، وہ مردار کے حکم میں ہے۔ اسی طرح اگر وہ پیٹ سے نکلتے وقت تو زندہ ہو، لیکن ذبح کرنے سے پہلے مرجائے تو بھی وہ حرام ہے، البتہ اگر اسے زندہ حالت میں ذبح کرلیا جائے تو حلال ہے۔