خلع کے بعد اسی شوہر سے نکاح

میاں  بیوی میں  تنازع ہونے کے بعد بیوی نے خلع حاصل کرلیا اوروہ عدت گزار رہی ہے ۔بیوی کو سمجھا یا بجھایا گیا تو وہ پھر اسی شوہر کے ساتھ رہنے کے لیے تیارہوگئی ہے۔ اب کیا کرنا ہوگا؟ کیا عدت مکمل ہونے کا انتظار کیاجائے گا؟
جواب

خلع کے بعد عورت کا تعلق شوہر سے باقی نہیں رہتا۔ وہ اس کے لیے اجنبی بن جاتی ہے۔ عدت مکمل ہونے کے بعد وہ کسی دوسرے مرد سے نکاح کرسکتی ہے۔ اسی طرح اس کا نکاح سابق شوہر سے بھی ہوسکتا ہے۔ دوسرے مرد سے نکاح کے لیے عدت کا مکمل ہونا ضروری ہے، لیکن سابق شوہر سے نکاح دورانِ عدت میں بھی ہوسکتا ہے۔ بس نیا نکاح نئے مہرکے ساتھ ہوگا۔