رضاعت سے حرمت

زاہدہ نے اپنی بچی کو دودھ پلانے کے ساتھ روبینہ (جس سے زاہدہ کا کوئی رشتہ نہیں  ہے)کی بچی کو بھی دودھ پلادیا۔ کیا اب زاہدہ کے کسی لڑکے سے روبینہ کی کسی لڑکی کا یا روبینہ کے کسی لڑکے کا زاہدہ کی کسی لڑکی سے نکاح نہیں ہوسکتا؟
جواب

دودھ پلانے والی عورت کے بچے دوسری عورت کے صرف اسی بچے کے لیے حرام ہوں گے جس نے اس کا دودھ پیا ہو،دوسری عورت کے دیگر بچوں (لڑکوں ،لڑکیوں )پر حرمتِ رضاعت کا اثر نہ ہوگا۔صورت مسئولہ میں  روبینہ کی اس بچی کا جس نے زاہدہ کا دودھ پیا ہے، زاہدہ کے کسی لڑکے سے نکاح نہیں ہوسکتا، اس لیے کہ وہ سب اس کے رضاعی بھائی ہوگئے۔ روبینہ کی کسی دوسری لڑکی کا زاہدہ کے کسی لڑکے سے نکاح ہوسکتا ہے، اسی طرح زاہدہ کی کسی لڑکی کا روبینہ کے کسی لڑکے سے نکاح ہوسکتا ہے۔