زوجین خاصی مدت تک الگ رہیں تو دوبارہ نکاح کی ضرورت نہیں

اگر میاں بیوی میں کسی بات پر تنازعہ ہوجائے اور وہ خاصی مدت تک الگ رہیں ، پھر ان میں صلح صفائی کرادی جائے اور وہ آئندہ ایک ساتھ رہنے پر تیار ہوں تو کیا ان کا دوبارہ نکاح ہوگا؟
جواب

گر زوجین بغیر طلاق کے کچھ عرصہ الگ الگ رہیں تو اس سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ ان کا نکاح قائم ہے۔ جس طرح دو فریقوں کے درمیان کوئی معاہدہ ہو تو جب تک اسے توڑنہ دیا جائے وہ باقی رہتا ہے، اسی طرح جب تک نکاح ختم کرنے کی کوئی کارروائی نہ ہو، وہ باقی رہے گا، چاہے زوجین طویل عرصہ تک الگ الگ رہے ہوں ۔