میراث کے چند مسائل

میری بیوی کا انتقال ہوگیا ہے ۔ میری چھ لڑکیاں اورایک لڑکا ہے۔ بہ راہ کرم بتائیے کہ ان کی میراث کس طرح تقسیم ہوگی؟
جواب

میراث کے احکام قرآن کریم میں  مذکورہیں ۔ اس میں  بتایا گیا ہے کہ ’’اگر بیوی کا انتقال ہواور وہ صاحبِ اولاد ہوتو شوہرکو میراث کا ایک چوتھائی ملے گا۔‘‘ (النساء۱۲:) اور اولاد کے درمیان بقیہ میراث اس طرح تقسیم ہوگی کہ ایک لڑکے کو دو لڑکیوں کے برابر ملے گا۔‘‘(النساء۱۱:)
صورتِ مسئولہ میں  شوہر کا حصہ (ایک چوتھائی) نکالنے کے بعد بقیہ میراث کے آٹھ حصے کیے جائیں گے۔ ایک ایک حصہ ہر لڑکی کو ملے گا اور دوحصے لڑکے کو دیے جائیں گے۔