میراث کے چند مسائل

تین بھائی اورچار بہنوں میں وراثت کی تقسیم کا تناسب کیاہوگا؟ کیا سوتیلے بیٹے کو ماں کی جائیداد میں حصہ ملےگا؟
جواب

لڑکی اصحابِ فرائض میں سے ہے ، یعنی میراث میں اس کا حصہ متعین کیا گیا ہے ، لیکن اپنے بھائی کی موجودگی میں وہ بھی عصبہ ہوجائے گی اوراصحاب فرائض میں میراث تقسیم ہونے کے بعد بقیہ حصہ ان کے درمیان اس طرح تقسیم ہوگا کہ لڑکی کو لڑکے کے مقابلے میں نصف ملے گا۔
صورت مسئولہ میں اصحاب فرائض نہیں ہیں ، اس لیے کل میراث کے دس حصے کیے جائیں گے ۔ ایک ایک حصہ چاروں بہنوں کو دیا جائے گا اور دو دوحصے تینوں بھائیوں کوملیں گے ۔
ماں کی جائیداد میں اس کے حقیقی بیٹے کی موجودگی میں سوتیلے بیٹے کا کوئی حصہ نہ ہوگا۔