ناپاکی کی حالت میں قرآن پڑھنا

حیض( ماہ واری ) کی حالت میں کیا عورت قرآن پڑھ سکتی ہے ؟ یاوہ درسِ قرآن کی تیاری کرسکتی ہے ؟
جواب

حیض کی حالت میں عورت کے لیے قرآن پڑھنا جائز نہیں ہے ۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشا د ہے:
لاَ تَقْرَاُ الْحَائِضُ وَلاَ الْجُنُبُ شَیْئًا مِّنَ القُرْآنِ (ترمذی: ۱۳۱)
’’ حائضہ اورجنبی کچھ بھی قرآن نہ پڑھے ‘‘۔
البتہ معلّمہ قرآن کے لیے فقہا نے اجازت دی ہے کہ وہ حالتِ حیض میں بچوں کو قرآن کا ایک ایک لفظ الگ کرکے پڑھا سکتی ہے۔
دورانِ حیض میں عورت کسی تفسیر کی مدد سے در سِ قرآن کی تیاری کرسکتی ہے ، اسی طرح اس حالت میں قرآن سننے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے ۔
ناپاکی کی حالت میں مصحف چھونا بھی جائز نہیں ہے۔