نماز ِ وتر کی رکعتیں

ہم عشاء میں نماز وتر تین رکعت پڑھتے ہیں ۔ سنا ہے ایک سے دس رکعت تک نماز وتر پڑھی جاسکتی ہے۔ یہ کہاں تک صحیح ہے؟ کیا ایک رکعت وتر بھی پڑھی جاسکتی ہے؟
جواب

نبی کریم ﷺ سے وتر کی ایک، تین، پانچ، سات، نو اور گیارہ رکعتیں ثابت ہیں ۔ احادیث میں اس کی تفصیل مذکور ہے۔ بعض فقہاء (مالکیہ، شوافع اور حنابلہ) صرف ایک رکعت وتر پڑھنا خلافِ اولیٰ قرار دیتے ہیں ۔ اہلِ حدیث علما کے نزدیک صرف ایک رکعت بھی بلاکراہیت پڑھی جاسکتی ہے۔ احناف کے نزدیک وتر کی تین رکعتیں ہیں ۔ اس کے پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ دوسری رکعت میں بیٹھ کر تشہد پڑھا جائے، لیکن سلام نہ پھیرا جائے، بلکہ کھڑے ہوکر تیسری رکعت پڑھی جائے۔


4 thoughts on “نماز ِ وتر کی رکعتیں”

  1. السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    شریعہ کونسل کی ویب سائٹ کے افتتاح پر میری اور میری فیملی کی جانب سے مبارکباد قبول فرمائیں.

    جواب دیں
  2. السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ
    وتر کے بارے میں جو سوال کیا گیا اس کے جواب کے ساتھ اگر احادیث کا حوالہ بھی دے دیا جائے تو بہت بہتر ہو جائے۔
    اسی طرح جس بھی سوال کا جواب دیا جائے اس کے ساتھ قرآن و حدیث کا حوالہ بھی دیا جائے تو مزید تسلی ہو جاتی ہے۔ جزاکم اللہ خیرا

    جواب دیں
  3. السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،جزاک اللہ خیرا کثیرا
    کیا ہی اچھا ہوتا ،کہ حنفی مسلک کے ساتھ ساتھ دوسرے مسالک کا بھی تین وتر پڑھنے کا طریقہ بتا دیا جاتا ،

    جواب دیں

Leave a Comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.