میں گھر سے نماز پڑھنے کے لیے نکلا۔اچانک ایک کتّے کا جسم میرے پاجامے سے چھوگیا۔کیا میراکپڑاناپاک ہوگیا؟ میں اب اس میں نماز نہیں پڑھ سکتا؟
جواب
کتانجس العین نہیں ہے۔البتہ اس کا جھوٹا اوراس کی رطوبت ناپاک ہیں ۔ اگر کتے کا بدن ترہواوروہ کسی شخص کے جسم یا کپڑے سے مَس ہوجائے،یا اس کے منھ کا لعاب کپڑے میں لگ جائے تو وہ ناپاک ہوجائے گا۔کتے کا بدن خشک ہوتو اس سے چھوجانے سے کپڑاناپاک نہیں ہوگا۔