کیا بہن کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے؟
جواب
جن لوگوں کی کفالت کسی شخص کے ذمے لازم نہیں ہے ان کووہ زکوٰۃ دے سکتا ہے ۔ چنانچہ بہن، اسی طرح دوسرےرشتے داروں مثلاً چچا ، خالہ وغیرہ کوبھی ز کوٰۃ دی جاسکتی ہے۔
رشتے دار اگر ضرورت مند ہوں تو ان کی خبر گیری اورامداد کا دوہرا اجر ہے۔ ایک موقع پر اس طرح کے سوال کے جواب میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا:’’ اس صور ت میں دہرا اجرہے : صدقہ کا اجر اور رشتے کی پاس داری کا اجر ‘‘۔ (ابن ماجہ۱۸۳۴:)