حالتِ روزہ میں انجکشن لگوانا

کیا روزے کی حالت میں انجکشن لگوایا جاسکتا ہے؟
جواب

روزے کی حالت میں جس چیز سے منع کیاگیا ہے وہ کھانا پینا ہے، یعنی حلق کے راستے سےکوئی چیز معدے میں پہنچائی جائے۔ انجکشن کے ذریعے دوا بہ راہ راست معدے میں نہیں پہنچتی، بلکہ پہلے خون کی رگوں میں پہنچتی ہے، اس کے بعد پورے بدن میں پھیل جاتی ہے۔ یہی حکم گلوکوز کا بھی ہے کہ وہ سیال مادہ بہ راہ راست معدے میں نہیں جاتا، بلکہ رگوں کے ذریعے پورے بدن میں پہنچتا ہے۔اس بنا پر انجکشن لگوانے یا گلوکوز چڑھوانے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔
البتہ اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ اس چیز کی اجازت علاج معالجہ کے مقصد سے دی گئی ہے۔ عام حالات میں آدمی کھانے پینے سے رک کر خود کو غذا سے محروم رکھتا ہے، اس وجہ سے جسمانی طور پر اسے کچھ کم زوری لاحق ہوسکتی ہے۔ محض کم زوری دور کرنے اور طاقت حاصل کرنے کے لیے انجکشن لگوانا اور گلوکوز چڑھوانا کراہت سے خالی نہیں ۔