خلع کے بعد سابق شوہر سے دوبارہ نکاح

:میرا اپنے شوہر سے تنازعہ ہو گیا تھا، جس کے بعد میں نے خلع لے لی تھی۔ کئی برس ہم علیٰحدہ رہے۔ اب وہ پھر مجھ سے نکاح کرنا چاہتے ہیں ۔ جن باتوں کی وجہ سے تنازعہ ہوا تھا ان سے وہ تائب ہو گئے ہیں اور آئندہ بھی درست رویہّ اختیار کرنے کا وعدہ کرتے ہیں ۔ کیا ان سے میرا دوبارہ نکاح ہو سکتا ہے؟
جواب

خلع کی حیثیت طلاق کی ہے۔ اس سے ایک طلاق بائن واقع ہوتی ہے۔ حضرات صحابہ : عمر ، علی ، ابن مسعود رضی اللہ عنہم کا یہی فتویٰ تھا۔ عدّت پوری ہونے کے بعد عورت اپنی مرضی سے کسی دوسرے مرد سے نکاح کر سکتی ہے۔ اسی طرح اگر سابق شوہر سے عورت کا تنازعہ ختم ہوگیا ہو اور وہ دونوں پھر میاں بیوی کی حیثیت سے رہنے پر تیار ہوں تو ان کا از سر نو نکاح نئے مہر کے ساتھ ہو سکتا ہے۔