رجوع کے بعد دوبارہ طلاق

ایک شخص نے اپنی بیوی کو ایک طلاق دی، پھر رجوع کر لیا۔ اس کے کچھ عرصے کے بعد اس نے دوبارہ طلاق دے دی تو کیا اسے دوسری طلاق شمار کیا جائے گا؟ یا رجوع کے بعد طلاق ختم ہوجاتی ہے اور دوبارہ دی جانے والی طلاق پہلی شمار ہوگی؟
جواب

رجوع کرنے سے طلاق کی گنتی ختم نہیں ہوجاتی۔ قرآن مجید میں صراحت سے کہا گیا ہے کہ دو مرتبہ طلاق دینے تک رجوع کا حق باقی رہتا ہے۔ اگر کسی نے تیسری مرتبہ طلاق دے دی تو اس کا رشتۂ نکاح ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا۔ (البقرۃ۲۳۰)
اگر کسی نے ایک مرتبہ طلاق دینے کے بعد رجوع کر لیا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس نے اپنا ایک طلاق دینے کا حق کھو دیا۔ اگر دوسری مرتبہ طلاق دے کر رجوع کر لیا تو اس نے دوسرا حقِ طلاق کھو دیا۔ اب اگر وہ تیسری مرتبہ طلاق دے گا تو ہمیشہ کے لیے اس عورت سے محروم ہوجائے گا۔