کیازکوٰة مسجد، مدرسہ، والدین، بھائی بہن کو دی جاسکتی ہے؟
جواب
زکوٰة مسجد کی تعمیر یا اس کی ضروریات میں نہیں دی جا سکتی۔
زکوٰة مدرسہ کی عمارتوں کی تعمیر میں بھی نہیں دی جا سکتی۔ اسی طرح دیگر انتظامی ضروریات میں بھی نہیں خرچ کی جاسکتی۔
ہاں مدرسہ کے غریب بچوں کی تعلیم، کھانے پینے اور دیگر ضروریات میں اسے خرچ کیا جاسکتا ہے۔
زکوٰة اصول اور فروع کو نہیں دی جا سکتی۔‘اصول’ سے مراد ماں باپ،دادا دادی،نانا نانی وغیرہ اور’فروع‘ سے مراد بیٹا بیٹی، پوتا پوتی، نواسا نواسی وغیرہ ہیں۔
زکوٰة غریب بھائی بہن اور دوسرے رشتے داروںکو دی جا سکتی ہے۔