زکوٰۃ کوقرض میں منہا کرنا

میں نے ایک خاتون کوقرض دیا ۔ قرض لیتے وقت اس نے کہا کہ اگر میں قرض ادا نہ کرسکوں توزکوٰۃ سمجھ کر معاف کردینا ۔ اب وہ قرـض واپس نہیں کرپارہی ہے ۔ اگر میں اس میں زکوٰۃ کی نیت کرلوں تو کیامیری زکوٰۃ ادا ہوجائے گی؟
جواب

زکوٰۃ کی ادائیگی کے لیےضروری ہے کہ جب کسی کوکچھ رقم دی جارہی ہو اس وقت زکوٰۃ کی نیت کی جائے۔ پہلے کسی کوقرض دیا گیا ہو ، بعد میں جب اس کی واپسی نہ ہوپارہی ہو تو اس میں زکوٰۃ کی نیت کرلی جائے، اس طرح زکوٰۃ ادا نہیں سمجھی جائےگی۔ ہاں ، مقروض کو زکوٰۃ دے دی جائے اوروہ اسے قرض کی ادائیگی کے طور پر واپس کردے تو ایسا کرنا درست ہے ۔