سالی کی بیٹی سے نکاح

ایک شخص کی سالی کے شوہر کا انتقال ہوگیا ہے۔وہ سالی کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا ہے۔ کیا یہ رشتہ ہوسکتا ہے؟
جواب

ایک حدیث میں  حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا
لَایُجْمَعُ بَیْنَ الْمَرْأَۃِ وَعَمَّتِھَا وَلَا بَیْنَ الْمَرْأَۃِ وَخَالَتِھَا (بخاری۵۱۰۹، مسلم۱۴۰۸)
’’ایک نکاح میں  عورت اوراس کی پھوپھی اورعورت اوراس کی خالہ کو جمع نہیں کیا جائے گا۔‘‘
اس بناپر بیوی کے زندہ رہتے ہوئے سالی کی بیٹی سے نکاح جائز نہیں  ہے۔البتہ کسی کی بیوی کا انتقال ہوگیاہوتو اب مرحومہ بیوی کی بھانجی سے نکاح کیا جاسکتا ہے۔