عورت کا جانورکو ذبح کرنا

کیا عورت قربانی کا جانور اپنے ہاتھ سے ذبح کرسکتی ہے؟
جواب

اسلامی شریعت میں ایسی کوئی پابندی نہیں ہے کہ عورت جانور ذبح نہیں کرسکتی ۔ اس لیے چاہے جانور قربانی کا ہویا عام ہو، عورت اسے اپنے ہاتھ سے ذبح کرسکتی ہے۔ الموسوعۃ الفقہیۃ کویت میں ہے’’جمہور فقہاکے نزدیک ذبح کرنے والے کے لیے پہلی شرط یہ ہے کہ وہ صاحبِ عقل ہو ، خواہ مرد ہو یا عورت ، بالغ ہو یا نابالغ (۲۱؍۱۸۴)