مسجد کے مائک کی آواز پرگھر میں نمازِ جمعہ

میرا گھر مسجد سے متّصل ہے۔ مسجد میں مائک سے جمعہ کی نماز پڑھائی جاتی ہے تو اس کی آواز میرے گھر تک آتی ہے ۔ کیا میں اپنے گھر میں رہتے ہوئے مسجد کے امام کی اقتدا کرسکتا ہوں ؟
جواب

گھر میں رہتے ہوئے الگ نمازِ باجماعت پڑھنی چاہیے، مسجد میں ہونے والی نماز سے اپنی نماز کو نہیں جوڑنا چاہیے ۔
شریعت نے عبادات کی ادائیگی میں جو آسانی رکھی ہے اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے، بے جا تکلّف سے کام نہیں لینا چاہیے۔
آلات کسی وقت بھی دھوکہ دے سکتے ہیں ۔ اچانک لائٹ چلی جائے اور مائک انورٹر سے جُڑا ہوا نہ ہو، یا مائک ہی میں کوئی خرابی آجائے، عین ممکن ہے ۔ اس صورت میں امامِ مسجد کی اقتدا کرتے ہوئے نماز مکمّل کرنا ممکن نہ ہوگا۔