کیا مہر کی رقم میں نکاح کے بعد اضافہ کیا جا سکتا ہے؟
جواب
نکا ح کی حیثیت ایک معاہدہ (Contract)کی ہے۔ اس موقع پر بہ طور مہر جو رقم طے ہو، اس کی ادائیگی شوہر کے ذمے لازم ہے۔ اس لیے وقت ِ نکاح مہر کی جو رقم طے ہو اتنی ہی لینے کا عورت کو حق ہے، بعد میں اس میں اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔ البتہ اگر شوہر اپنی خوشی سے اس میں اضافہ کرکے بیوی کو دے تو کوئی حرج نہیں ہے۔