میری والدہ کا انتقال ہوگیا ہے ۔ ہم ان کی میراث تقسیم کرنا چاہتے ہیں ۔ بہ راہ ِ کرم رہ نمائی فرمائیں ۔ ورثہ میں ہمارے والد صاحب ،میں اورمیری تین بہنیں ہیں ۔ میری والدہ کے تین بھائی اوردو بہنیں ہیں ۔ بہ راہ کرم بتائیں ، کیا ان کوبھی وراثت میں کچھ حصہ ملےگا؟
جواب
میت (خاتون) کی اگر اولاد ہو تو شوہر کو ایک چوتھائی ملے گا ۔ بقیہ مالِ وراثت اولاد کے درمیان اس حساب سے تقسیم ہوجائے گا کہ ہر لڑکے کوہر لڑکی کے مقابلے میں دوگنا ملے گا ۔
صورت مسئولہ میں شوہر کو۲۵ فی صد ملےگا۔ بقیہ ۷۵ فی صد اولاد کے درمیان اس طرح تقسیم ہوگا کہ ہر لڑکی کو ۱۵ فی صد (تین لڑکیوں کو کل ۴۵ فی صد) اورلڑکے کو ۳۰ فی صد ملے گا ۔
مرحومہ کے بھائیوں اوربہنوں کو کچھ نہیں ملےگا۔