میراث کے چند مسائل

ایک خاتون کا انتقال ہوا ۔ وہ لاولد تھیں ۔ ان کے شوہر حیات ہیں ۔ دیگر رشتے داروں میں ان کے چار بھائی اورایک بہن ہیں ۔ براہِ کرام مطلع فرمائیں ۔ ان کی میراث کیسے تقسیم ہوگی؟
جواب

قرآن کریم میں صراحت ہے کہ کسی خاتون کا انتقال ہو، وہ لاولد ہو اوراس کا شوہر زندہ ہوتو شوہر کونصف میراث ملے گی (النساء۱۲:) بقیہ نصف میراث بھائیوں بہنوں کے درمیان اس طرح تقسیم ہوگی کہ ہر بھائی کوبہن کے مقابلے میں دوگنا ملے گا ۔ صورت مسئولہ میں بقیہ میراث کے نوحصے کیے جائیں گے ۔ ہر بھائی کو دو دو حصے دیے جائیں گے اوربہن کوایک حصہ۔