میراث کے چند مسائل

ایک صاحب کا انتقال ہوا ہے۔ ورثہ میں صرف ان کی ماں ، تین بھائی اورچار بہنیں ہیں ۔ براہ کرم بتائیں ، میراث کیسے تقسیم ہوگی؟ فرض کیجئے، مرحوم نے ایک لاکھ چھیاسی ہزار (1,86,000) روپے چھوڑے ہیں ۔ ہر ایک کوکتنی رقم ملے گی؟
جواب

ماں کوچھٹا حصہ ملے گا (النساء۱۱:)
بقیہ مال میراث کے دس حصے کیے جائیں گے ۔ دودو حصے بھائیوں کو اور ایک ایک حصہ بہنوں کوملے گا ۔ (النساء۱۷۶:)
صورتِ مسئولہ میں ماں کواکتیس ہزار (31,000) روپے، ہر بہن کو پندرہ ہزار پانچ سو (15,500) روپے اورہر بھائی کو اکتیس ہزار (31,000) روپے ملیں گے۔