میراث کے چند مسائل

ابھی حال ہی میں ہمارے ایک عزیز کا انتقال ہوا ہے۔ ان کی اہلیہ زندہ ہیں ۔ ان کی کوئی اولاد نہیں ہے۔ بھائی بہن بھی نہیں ہیں ۔ ہاں بھتیجے، بھتیجیاں ، بھانجے، بھانجیاں ہیں ۔ ان کی میراث کس طرح تقسیم کی جائے گی؟
جواب

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
وَلَھُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ اِنْ لَّمْ يَكُنْ لَّكُمْ وَلَدٌ۝۰ۚ (النساء۱۲:)
’’اور وہ (یعنی بیویاں ) تمہارے ترکہ میں سے چوتھائی کی حق دار ہوں  گی اگر تم بے اولاد ہو۔‘‘
اس بناپر صورت ِ مسئولہ میں اہلیہ کو ایک چوتھائی میراث ملے گی، بقیہ کے حق دار بھتیجے بہ طور عصبہ ہوں گے۔ بھتیجیوں ،بھانجوں اوربھانجیوں کو کچھ نہیں  ملے گا ، اس لیے کہ وہ عصبہ میں سے نہیں  ہیں ۔