نمازِ عصر کے بعد فرض نماز کی قضا

کیا عصر کی نماز کے بعد کسی چھوٹی ہوئی فرض نماز کی قضا کی جاسکتی ہے؟
جواب

ایک حدیث میں  ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
لَاصَلَاۃَ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتّٰی تَغْرُبَ الشَّمْسُ (بخاری۵۸۶:، مسلم۸۲۷:)
’’عصر کے بعد سے سورج ڈوبنے تک کوئی نماز نہ پڑھی جائے۔‘‘
حدیث کے الفاظ میں  اگرچہ عموم پایا جاتا ہے، لیکن محدثین نے اس کی تشریح میں  لکھا ہے کہ اس سے مراد نفل نماز ہے۔ حدیث میں فجر کی نماز کے بعد سے سورج نکلنے تک اورعصر کی نماز کے بعد سے سورج ڈوبنے تک نوافل پڑھنے کی ممانعت آئی ہے۔
جہاں تک کسی چھوٹی ہوئی نماز کی قضا کاتعلق ہے تو وہ اس وقت بھی پڑھی جاسکتی ہے۔اسی طرح اس وقت نماز جنازہ پڑھی جاسکتی ہے اورسجدئہ تلاوت کیا جاسکتا ہے۔ فتاویٰ عالم گیری میں  ہے۔
.....یجوز فیھا قضاء الفائتۃ وصلاۃ الجنازۃ وسجدۃ التلاوۃ۔
(الفتاویٰ الہندیہ: ۱؍۲۵)
’’مکروہ اوقات میں  چھوٹی ہوئی نماز کی قضا، نماز جنازہ اورسجدئہ تلاوت جائز ہے۔