نماز تہجد کی باجماعت ادائی

کیا ہم عورتیں نماز ِ تہجد مسجد میں امام کے پیچھے پڑھ سکتی ہیں ؟
جواب

نماز تہجد کی بڑی فضیلت قرآن و حدیث میں مذکور ہے۔ لیکن اس کی ادائی رات کے پچھلے پہر، گھر میں ، تنہا کرنی چاہیے۔ اگرچہ اسے مسجد میں ، باجماعت بھی ادا کرنا جائز ہے۔
جہاں تک عورتوں کا معاملہ ہے، ان کے لیے عام نمازیں گھر میں پڑھنا بہتر ہے۔ حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
لاَ تَمْنَعُوا نِسَائَ کُمُ الْمَسَاجِدَ، وَ بُیُوتُھُنَّ خَیْرٌ لَّھُنَّ۔(سنن ابی داؤد، کتاب الصلاۃ، باب ماجاء فی خروج النساء الی المساجد، حدیث: ۵۶۷)
’’اپنی عورتوں کو مسجد میں جانے سے نہ روکو، البتہ ان کے گھر ان کی ادائی نماز کے لیے زیادہ بہتر ہیں ۔‘‘
اس لیے ان کا نماز ِ تہجد گھر میں تنہا پڑھنا بہ درجۂ اولیٰ بہتر ہوگا۔