نماز ِ وتر کی رکعتیں

ہم عشاء میں نماز وتر تین رکعت پڑھتے ہیں ۔ سنا ہے ایک سے دس رکعت تک نماز وتر پڑھی جاسکتی ہے۔ یہ کہاں تک صحیح ہے؟ کیا ایک رکعت وتر بھی پڑھی جاسکتی ہے؟
جواب

نبی کریم ﷺ سے وتر کی ایک، تین، پانچ، سات، نو اور گیارہ رکعتیں ثابت ہیں ۔ احادیث میں اس کی تفصیل مذکور ہے۔ بعض فقہاء (مالکیہ، شوافع اور حنابلہ) صرف ایک رکعت وتر پڑھنا خلافِ اولیٰ قرار دیتے ہیں ۔ اہلِ حدیث علما کے نزدیک صرف ایک رکعت بھی بلاکراہیت پڑھی جاسکتی ہے۔ احناف کے نزدیک وتر کی تین رکعتیں ہیں ۔ اس کے پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ دوسری رکعت میں بیٹھ کر تشہد پڑھا جائے، لیکن سلام نہ پھیرا جائے، بلکہ کھڑے ہوکر تیسری رکعت پڑھی جائے۔