وراثت کے بعض مسائل

,

(۳)

سوال ایک شخص نے نکاح کیا۔ کافی عرصہ اس کے اولاد نہیں ہوئی تو اس نے دوسری عورت سے نکاح کرلیا۔ اس سے ایک لڑکا اور ایک لڑکی پیدا ہوئے۔ اب اس شخص کا انتقال ہو گیا ہے۔ دونوں بیویاں زندہ ہیں اور لڑکا اور لڑکی بھی۔ ان کے درمیان وراثت کیسے تقسیم ہوگی؟ براہ کرم یہ بھی وضاحت فرما دیں کہ مکان پہلی بیوی اور شوہر کے مال سے مشترکہ طورپر خریدا گیا تھا۔ اس صورت میں بیوی اپنا حصہ طلب کر سکتی ہے، یا پورے مکان میں وراثت نافذ ہوگی؟

جواب

 اگر مکان پہلی بیوی اور شوہر کے مال سے مشترکہ طور پر خریدا گیا تھا تو طے کیا جائے گا کہ اس میں دونوں کا تناسب کیا تھا؟ بیوی اپنے حصے کی مالک ہوگی اور اسے اس میں تصرف کرنے کا حق ہوگا۔ وراثت صرف شوہر کے حصے میں جاری ہوگی۔

وراثت میں دو بیویوں کا حصہ آٹھواں (12.5 فی صد) ہوگا۔ ہر بیوی کے حصے میں  6.25% آئے گا۔ باقی87.5% لڑکے اور لڑکی کے درمیان 1:2 کے تناسب سے تقسیم ہوگا۔ لڑکے کو 58.25% اور لڑکی کو 29.25% ملے گا۔