پوجا پاٹ میں استعمال ہونے والی چیزوں کی تجارت

میری ایک دوکان ہے، جس میں اسٹیل، تانبہ اور سلور کے برتن اور گھریلو استعمال کی چیزیں فروخت کی جاتی ہیں ۔ کیا ہم اس میں وہ چیزیں اور برتن، جو خاص کر ہندوؤں اور مشرکوں کے یہاں پوجا پاٹ میں استعمال ہوتے ہیں ، مثلاً چراغ اور مندروں اور گھروں میں استعمال ہونے والے گھنٹے وغیرہ، انھیں فروخت کرسکتے ہیں ؟
جواب

وہ چیزیں جو صرف پوجا پاٹ اور مشرکانہ مراسم کی ادائی میں استعمال کی جاتی ہیں ان کی تجارت کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں ہے، اس لیے کہ یہ ایک اعتبار سے شرک و بت پرستی میں تعاون ہے۔ البتہ وہ چیزیں ، جنھیں غیر مسلم پوجا پاٹ کے کاموں میں استعمال کرتے ہیں اور ان کے دیگر عام استعمالات بھی ہیں ، انھیں دوکان میں رکھ کر فروخت کیا جاسکتا ہے۔