پیشگی اورقسط وار زکوٰۃ کی ادائیگی

ایک شخص نے یہ نیت کی کہ وہ ہر ماہ زکوٰۃ کی رقم نکالے گا ۔ سال کے آخر میں جب وہ حساب کرے گا تو اگر اس پر اس سے زیادہ زکوٰۃ واجب ہوئی جتنی وہ نکال چکا ہے تووہ بقیہ کو بھی ادا کردےگا اوراگروہ واجب زکوٰۃ سے زیادہ خرچ کرچکا ہے تو وہ زیادہ ادا کی گئی رقم کوصدقہ مان لے گا۔کیا اس طرح زکوٰۃ نکالنی درست ہے ؟
جواب

کوئی شخص نصابِ زکوٰۃ کا مالک ہوگیا ہوتو سال پورا ہونے سے پہلے بھی وہ اس کی زکوٰۃ ادا کرسکتا ہے۔اسی طرح اس کی بھی گنجائش ہے کہ وہ قسطوں میں زکوٰۃ ادا کرے ۔ اس لیے اگر کوئی شخص واجب الادا زکوٰ ۃ کی رقم کو یا جوزکوٰۃ اس پر واجب ہونے والی ہے ، اسے حسبِ ضرورت مستحقین کوقسطوں میں دینا چاہے تو وہ ایسا کرسکتا ہے ۔