کمیشن پر چندہ

یہاں مسجد اور مدرسے کے چندے کے لیے کمیشن سسٹم رائج ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ تنخواہ کے مقابلے میں کمیشن (جو پچیس سے پچاس فی صد ہوتا ہے) پر چندے کی وصولی زیادہ ہوتی ہے۔ کیا شرعی نقطۂ نظر سے یہ طریقہ جائز ہے؟
جواب

مسجد و مدرسہ کے لیے کمیشن پرچندہ کی وصولی کامروجہ سسٹم درست نہیں ہے۔ اسلامک فقہ اکیڈمی (انڈیا) کے پانچویں کل ہند سیمینار منعقدہ ۳۰،۳۱؍ اکتوبر، یکم و ۲؍نومبر ۱۹۹۲ جامعۃ الرشاد اعظم گڑھ (یوپی) میں کمیشن پر زکوٰۃ کی وصولی کا موضوع زیر بحث آیا تھا۔ مقالات اور شرکاء کے مباحثوں کی روشنی میں تمام علماء نے طے کیا تھا کہ کمیشن پر زکوٰۃ کی وصولی کا مروّجہ طریقہ جائز نہیں ہے۔ (ملاحظہ کیجیے، اہم فقہی فیصلے، شائع کردہ اسلامک فقہ اکیڈمی، نئی دہلی)