کیا زکوٰة کی رقم کسی کوبغیر بتائے کہ یہ زکوٰة ہے، دی جاسکتی ہے؟
جواب
جس شخص کو زکوٰة دی جائے اسے بتانا ضروری نہیں کہ یہ زکوٰة ہے، بلکہ نہ بتانا بہتر ہے۔ زکوٰة کسی بھی نام سے دی جا سکتی ہے، جیسے ہدیہ،عیدی، بچوں کی ٹیوشن فیس،وغیرہ۔
البتہ جو شخص زکوٰة دے رہا ہے اس کے لیے زکوٰة ادا کرتے وقت اس کی نیت کرنی ضروری ہے۔
کوئی شخص کسی کو کچھ مال دے دے، پھر بعد میں اسے زکوٰة میں شمار کرنے لگے توایسا کرنا درست نہ ہوگا۔ اس سے اس کے ذمّے لازم زکوٰة ادا نہ سمجھی جائے گی۔