کیا عورت وضو کرنے کے بعد اگربچے کو دودھ پلائے تو وضوٹوٹ جائے گا؟
جواب
قرآن مجید میں صراحت ہے کہ رفع حاجت (یعنی پیشاب پاخانہ ) کرنے کے بعد وضو کرنا ضروری ہے( اَوْ جَاۗءَ اَحَدٌ مِّنْكُمْ مِّنَ الْغَاۗىِٕطِ )(النساء۴۳،المائدۃ۶)۔اسی طرح احناف اور حنابلہ کے نزدیک بدن کے کسی حصے سے اگر کوئی ناپاک چیز نکلے تو اس سے بھی وضوٹوٹ جائے گا، مثلاً منھ بھر کرقے، خون اورپیپ وغیرہ۔
ماں کا دودھ پاک ہے۔اس لیے وضو کرنے کے بعداگروہ بچے کو دودھ پلائے تو اس سے اس کا وضو نہیں ٹوٹے گا۔