کیا زکوٰۃ کی ادائیگی ماہ رمضان میں ضروری ہے؟

کیا زکوٰة کو ماہ رمضان میں ادا کرنا ضروری ہے،یا بعد رمضان بھی دینے سے ادا ہو جاتی ہے؟

جواب

کسی مال پر جب ایک سال گزر جائے تب اس پر زکوٰة واجب ہوجاتی ہے۔ کوئی شخص چاہے تو سال مکمل ہونے سے پہلے بھی ایڈوانس اس کی زکوٰة نکال سکتا ہے اور زکوٰة واجب ہونے کے کچھ دنوں کے بعد بھی نکالنے کی گنجائش ہے۔

کوئی شخص چاہے تو زکوٰة نکالنے کے لیے رمضان المبارک کی کوئی تاریخ متعین کر سکتا ہے۔ خلیفۂ سوم حضرت عثمان بن عفانؓ کے بارے میں آتا ہے کہ وہ اپنی زکوٰة رمضان المبارک میں نکالا کرتے تھے۔

بہر حال زکوٰة ماہ رمضان میں نکالنا ضروری نہیں۔ جیسے ہی اس کے صاحب نصاب ہونے پرایک سال پورا ہوتا ہے، اس پر زکوٰة واجب ہوجاتی ہے۔