کیازکوٰة سونا، چاندی، پیسہ، زمین جائیداد کی الگ الگ نکالنا چاہیے؟
جواب
سونا چاندی کا الگ الگ نصاب ہے۔
پیسہ اور زمین جائیداد(اگر تجارت کے لیے ہو) تو اس کی زکوٰة نکالنے کے لیے علما نے چاندی کو معیار مانا ہے۔
اگر کسی شخص کے پاس کوئی مال نصاب کو نہ پہنچتا ہو، نصاب سے کم ہو توبعض علما کے نزدیک اس پر زکوٰة نہیں۔
اس سلسلے میں علمائے احناف کا مفتیٰ بہ قول یہ ہے کہ سب کی قیمت نکالی جائے گی۔ اگر ان سب کی مالیت چاندی کے نصاب کے برابر پہنچ جائے تو اسے صاحب نصاب مانا جائے گا اور اس پر زکوٰة فرض ہوگی۔