کیا غیر مسلموں کو مترجم قرآن دینا صحیح نہیں ؟

جماعت اسلامی سے متاثر ایک صاحب کا اعتراض یہ ہے کہ مترجم قرآن متن کے ساتھ غیرمسلموں کو کیوں دیا جارہاہے؟ان کے نزدیک مترجم قرآن مع متن نہیں دیا جاسکتا کیوں کہ وہ طاہر نہیں ہوتے؟ ان کو صرف وہ ترجمہ دیا جاسکتا ہے جس میں متن نہ ہو، بلکہ ایسی تفسیر بھی نہیں دی جاسکتی … Read more

ترجمہ قرآن بلامتن کی اشاعت کامسئلہ

محمد مرماڈیوک پکھتال کے انگریزی ترجمہ قرآن کو کسی امریکن فرم نے بغیر متن کے شائع کیا ہے۔ اسی کی دیکھا دیکھی یا ازخود بعض ہندوستانی مسلمان بھی بلامتن قرآن مجید کا ترجمہ شائع کررہے ہیں۔ برائے کرم آپ ازروئے شریعت واضح فرمائیں کہ ایسا کرنا کہاں تک صحیح ہے؟

کیا حضرت عیسیٰ علیہ السلام مردے کو زندہ کردیتے تھے؟

سیدنا حضرت عیسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام کے متعلق یہ مشہو ر ہے کہ آپ کو مردے کو زندہ کردینے کا معجزہ حاصل تھا۔اس موقع پر آپ قُمْ بِاذْنِ اللہِ  فرمایا کرتےتھے۔ کیا قرآن وحدیث اس کی تصدیق کرتے ہیں ؟اگر قرآن وحدیث سے اس کی تصدیق ہوتی ہے تو مہربانی فرماکر ان امور کی وضاحت … Read more

قیامت کے بارے میں استفہام

تفہیم القرآن میں سورۂ الحاقہ کا مطالعہ کررہاہوں۔ ایک شبہ پیدا ہوا ہے،اس لیے آپ کی طرف رجوع کررہاہوں۔ قرآن میں جہاں کہیں ’وَمَااَدْرَاکَ‘سے کوئی جملہ استفہامیہ آیا ہے وہیں متصل آیت میں اس کا جواب بھی دیا گیا ہے۔ مگر یہ اسلوب سورۂ الحاقہ میں ملحوظ نہیں رکھا گیا ہے۔ آیت۴ کو آیت ۳ … Read more

شیطان نے جنت میں کس طرح بہکایا؟

شیطان نے جب حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ کرنے سے انکار کیا تو وہ جنت سے نکال دیاگیا۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پھر آدم وحوا کو شیطان نے جنت میں داخل ہوکر کیسے بہکایا؟

عذاب قبر کی مزید توضیح

۱-عذاب قبر جسم سے متعلق ہوتاہے یا روح سے؟ بعض قبروں کو کھولنے سے مردے جوں کے توں نکلتے ہیں۔ ایک امریکن سے اس موضوع پر بات ہورہی تھی۔ اس نے کہا کہ ہم لوگ مردے کو بنا سنوار کر، ہر طرح کے اثرات سے محفوظ رہنے والے بکس میں بند کرکے دفناتے ہیں۔ بعض مقدمات … Read more

عذابِ قبر کا انکار گم راہی ہے

یہاں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ عذاب قبر نہیں ہے۔وہ دلیل میں سورۂ یٰسین کی یہ آیت پیش کرتے ہیں  مَنْۢ بَعَثَنَا مِنْ مَّرْقَدِنَا۝۰ڄ ھٰذَا (آیت۵۲) ’’ہماری خواب گاہ سے ہمیں کس نے اٹھایا۔ ‘‘مہربانی کرکے اس کا جواب دیجیے۔

اِنِ الْحُکْمُ اِلَّا لِلہِ کامفہوم

ادارہ اہل سنت وجماعت، حیدرآبادد کن کے ترجمان ماہ نامہ ’الحق‘ جلد نمبر ۱۵ شمارہ ۱۷۳ تا ۱۷۶ میں عنوان ’ربانی ہدایت‘ کے تحت  اِنِ الْحُکْمُ اِلَّا لِلہِ  (یوسف۴۰) کے فقرۂ قرآنی کی تشریح کی گئی ہے۔ تشریح کرتے ہوئے ایک جگہ اس مضمون میں لکھا گیاہے ’’لیکن یہ دیکھ کر تعجب ہوتا ہے کہ … Read more

اقامت ِدین کے بارے میں ایک سوال

’’سورۂ شوریٰ کی آیت اَنْ اَقِیْمُواالدِّیْنَ سے اقامت دین کی فرضیت واضح ہوتی ہے۔ لیکن ایک عالم دین نے اپنی تحریر میں اس طرح گرفت کی ہے کہ اگر یہ مقصد ہوتاتو اسے قرآن میں باربار دہرایا جانا چاہیے تھا۔‘‘

امت مسلمہ شہادت کہاں دے گی؟

ستمبر ۱۹۸۵ء کے پہلے ہفتے میں میراقیام دہلی میں تھا۔وہاں تامل ناڈو سے آئے ہوئے ایک نوجوان نے مجھ سے کہاکہ سورۂ البقرہ کی آیت ۱۴۳ میں امت مسلمہ کی جس شہادت کا ذکر ہے اس کے بارے میں تامل ناڈو کے بعض علماء نے کہا کہ تمام قدیم مفسرین نے لکھا ہے کہ یہ … Read more