دو افراد کے درمیان ایک قطعہ اراضی کا سودا ہوا۔ قیمت تین قسطوں میں ادا کی جانی تھی ۔ دو قسطیں ادا کردی گئیں ، صرف ایک قسط کی ادائیگی باقی تھی۔ اچانک خریدار نے آخری قسط ادا کرنے سے انکار کردیا اورکہا کہ اس نے زمین کی خریداری کا معاملہ نہیں کیا تھا ، اس نے تو رقم بہ طور قرض دی تھی ۔ بیچنے والے نے کہا کہ معاملہ قرض کا نہیں ، بلکہ خرید وفروخت کا تھا، پھر میں تو موصولہ رقم خرچ کرچکاہوں ۔ اب جب زمین کسی اور کوفروخت ہوگی تبھی سابق خریدار کورقم واپس کرنا ممکن ہے ۔ اس معاملے کوایک سال ہوگئے ہیں ۔ رقم دینے والااپنی رقم واپس مانگ رہا ہے اور زمین کا مالک کہہ رہا ہے کہ جب زمین فروخت ہوگی تب ہی رقم واپس کرسکوں گا ۔ اس معاملہ کوکیسے رفع دفع کیا جائے؟