نکاح کے فوراً بعد ولیمہ
کیا نکاح ہی کے دن ولیمہ کیا جاسکتا ہے؟ نکاح کے موقع پر بہت سے رشتے دار جمع ہوتے ہیں ۔ اس مناسبت سے لڑکی والے دعوت کا اہتمام کرتے ہیں ۔ ان کو مصارف سے بچانے کی ایک ترکیب یہ سمجھ میں آتی ہے کہ اسی دن لڑکے کی طرف سے ولیمہ کردیا جائے۔ اس موضوع پر میں نے گفتگو کی تو بہت سے لوگوں نے منع کیاکہ ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔ ولیمہ رخصتی اورشب عروسی کے بعد ہونا چاہیے۔