مسجد میں نکاح کی تقریب
میری بیٹی کا نکاح تین برس قبل شرعی طور پر انجام دیا گیا ۔ مسجد میں نکاح ہوا ۔ غیراسلامی رسوم، لین ، دین ، جہیز وغیرہ سے اجتناب کیا گیا ۔ اس وقت سے خاندان میں یہ موضوع زیر بحث ہے کہ مسجد میں نکاح کی تقریب منعقد کرنا کہاں تک جائز ہے ؟ یہ تو نئی بدعت ہے۔صحابۂ کرام کے نکاح مسجد میں ہوئے ہوں ، یہ ثابت نہیں ہے۔بہ راہِ کرم اس سلسلے میں رہ نمائی فرمائیں ۔