اعتکاف کی روح
اعتکاف کے بارے میں انتشارِ فکر (Confusion) کا شکار ہوں ۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ اعتکاف ایک فضیلت والا عمل ہے ۔ اس کی فضیلت قرآن و حدیث سے ثابت ہے۔ اللہ کے رسول ﷺ نے ہمیشہ اعتکاف کیا ہے،جب کہ بعض دوسرے حضرات اس کی فضیلت کا انکار کرتے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ اعتکاف کی فضیلت کے بارے میں کوئی صحیح حدیث نہیں ہے۔ اسی طرح میں دیکھتا ہوں کہ اعتکاف کرنے والے بہت سے لوگ اعتکاف کے دوران میں اپنے بعض دفتری کام انجام دیتے ہیں ۔ وہ طالب علم ہیں تو کورس کی کتابیں پڑھتے ہیں ، ملٹی میڈیا والے موبائل بلاتکلف استعمال کرتے ہیں ۔ یہ کام مجھے اعتکاف کی روح کے خلاف معلوم ہوتے ہیں ۔
بہ راہ کرم اس کے بارے میں درست نقطۂ نظر کی وضاحت فرمادیجیے۔