کیا مکان کا کرایہ سود ہے؟

یوپی کے ایک اردو ہفتہ وار میں جس کا مزاج دینی ہے ایک مضمون نظرسے گزرا جس میں مکانات کرایہ پرچلانے کے کاروبار کو سودی کاروبار کہاگیا ہے اور کرایہ مکان کو سود قراردیاگیا ہے۔ اور دلیل صرف یہ دی گئی ہے کہ کرایہ مکان کی صورت میں مالک مکان کو جو رقم ملتی ہے … Read more

تاڑ،کھجور کا اجارہ اور تاڑی کی حرمت

ازراہ کرم درج ذیل سوالات کا جواب شائع کرکے مستفید فرمائیں۔ ۱- تاڑ اورکھجورکی تاڑی کاشمار مسکرمیں ہےیا نہیں ؟ اگر ہے تواس کی خریدوفروخت یاٹھیکہ یا بندوبستی کرکے نفع حاصل کرنا درست ہوگا یا نہیں ؟یا غیرمسلموں کو تاڑاور کھجورکے درخت مفت اس سے نفع حاصل کرنے کے لیے دے دیے جائیں ؟ واضح … Read more

نجس اور حرام اشیا کی تجارت

یہاں آگر ہ کے ایک حافظ صاحب ہیں جو کہتے ہیں کہ نجس چیزوں کی تجارت جائز ہے۔ سور کو وہ نجس کہتے ہیں لیکن اس کو پالنے اور اس کی چربی وغیرہ کی تجارت کو جائز کہتے ہیں۔ ہم لوگ اس کو ناجائز سمجھتے ہیں لیکن دلیل دینے سے قاصر ہیں۔ آپ مہربانی کرکے … Read more

ریڈیو کی خریدوفروخت

مزامیراور نغمہ وسرود کی ممانعت تومسلم ہے اس میں کلام کی گنجائش نہیں ہے۔ لیکن بعض صاحبان کاریڈیوکے بارے میں خیال ہے کہ یہ بھی مزامیر میں داخل ہے۔ اس سے فحش گانے سنے جاتے ہیں اس لیے اس کی تجارت اوراس کی مرمت جائز نہیں ہے اوراس سے حاصل شدہ آمدنی حرام ہے۔میرا خیال … Read more

جھاڑ،پھونک،تعویذ اورگنڈے

یہاں ایک صاحب جھاڑ،پھونک،تعویذ اورگنڈے کاکام رفاہ خلق کے جذبے سے کرتے ہیں۔ جہاں تک میری اطلاع ہے کوئی اجرت ان چیزوں کی نہیں لیتے۔ان کے معمولات تقریباً وہی ہیں جو بہشتی زیور میں حکیم الامت نے اپنے معمولات کے طورپر درج کیے ہیں۔ اس سلسلے میں قرآن کریم کی جن آیات کا استعمال درج … Read more

غیرمسلم کے لیے دعائے مغفرت جائز نہیں اورعمل صالح کے لیے ایمان شرط لازم ہے

میں نے آپ کے پاس دوسوال بھیجے تھے۔ ایک یہ کہ کسی غیرمسلم کے لیےجو مرچکا ہودعائے مغفرت کی جاسکتی ہےیا نہیں ؟ اور دوسرا یہ کہ کافرومشرک کو اس کے نیک عمل پر آخرت میں ثواب ملےگا یا نہیں ؟ آپ نے ڈاک سے پہلے سوال کا جواب یہ بھیجا تھا کہ غیرمسلم میت … Read more

تنگ دلی یا عالی ظرفی

حضرت حمزہؓ کے قاتل کے متعلق لکھا ہے کہ جب وہ مسلمان ہوکر دربار رسالت میں حاضر ہوئے تو آپؐ نے دریافت کیا تم وہی وحشی ہو، تمہی نے حمزہ کو قتل کیاتھا؟ عرض کیاہاں۔ اس پر حضورؐ نے فرمایا کیا تم اپناچہرہ چھپاسکتے ہو؟ ان کو اسی وقت باہر آنا پڑا اور پھر تمام عمر … Read more

کیا غیر مسلموں کو مترجم قرآن دینا صحیح نہیں ؟

جماعت اسلامی سے متاثر ایک صاحب کا اعتراض یہ ہے کہ مترجم قرآن متن کے ساتھ غیرمسلموں کو کیوں دیا جارہاہے؟ان کے نزدیک مترجم قرآن مع متن نہیں دیا جاسکتا کیوں کہ وہ طاہر نہیں ہوتے؟ ان کو صرف وہ ترجمہ دیا جاسکتا ہے جس میں متن نہ ہو، بلکہ ایسی تفسیر بھی نہیں دی جاسکتی … Read more

کیا تعلیم جاری رکھنے کے مقصد سے اسقاط کروایا جاسکتا ہے؟

ایک خاتون کا تعلیمی سلسلہ جاری تھا کہ اس کا نکاح ہوگیا۔ شوہر سعودی عرب میں ملازمت کرتے ہیں ۔ بیوی کی خواہش پر انھوں نے اسے تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ کورس پورا ہونے میں ابھی ڈیڑھ سال باقی ہے۔ اس عرصے میں ہر چھ ماہ میں ایک بار امتحان کی غرض سے آنا ہوگا۔ ایک ماہ ہونے کو ہے، بیوی کو معلوم ہوا کہ وہ حمل سے ہے۔ وہ دوران ِ تعلیم حمل و وضع حمل کے بکھیڑوں سے آزاد رہنا چاہتی ہے، اس لیے بچے کی پیدایش اور پرورش کو ڈیڑھ سال کے لیے مؤخر کرنا چاہتی ہے۔ ایسی صورت میں کیا موجودہ حمل کا اسقاط کروایا جاسکتا ہے؟