شوہر کے ناجائز مطالبات بیوی کیا کرے؟

میرے شوہرکی جانب سے ناجائزمطالبات رہتے ہیں۔ چوں کہ میں تھوڑا بہت دینی علم رکھتی ہوں، اس لیے انکار کردیتی ہوں۔ جیسے سود پر قرض لینا، یا ان کے غیر مسلم دوستوں کے سامنے اسٹائلش کپڑے پہننا۔ میرے انکار پر وہ مجھے مارتے ہیں، جس کے برے اثرات میرے بچوں پرپڑتے۔ ان باتوں پرمیں کئی … Read more

شوہر کی لاتعلّقی پر عورت کیا کرے؟

میرے تین بچے ہیں۔ میرے شوہر گزشتہ تین برس سے مجھ سے لا تعلق سے ہیں۔ وہ رات بھر موبائل میں مصروف رہتے ہیں، اور میری طرف توجہ نہیں دیتے۔ میں جانتی ہوں، وہ دوسری خواتین سے باتیں کرتے ہیں۔ میں نے دیکھا بھی ہے، لیکن بچوں کی وجہ سے خاموش ہوں۔ عالمہ باجی نے … Read more

کیا شوہر سے نفرت کی وجہ سے مطالبۂ خلع جائز ہے ؟

میرے شوہر بہت سگریٹ پیتے ہیں، جس سے مجھے حد درجہ کراہیت ہوتی ہے۔ میری شادی کو سات سال ہو چکے ہیں۔ بچے نہیں ہیں۔ ڈاکٹر وجہ بھی یہی بتاتے ہیں۔ اگر بیوی سے اولاد نہ ہورہی ہو تو شوہر کو حق ہے کہ وہ دوسری شادی کرلے، پھر کیا میں سگریٹ کی کراہیت کی … Read more

شوہر کے منحرف جنسی رویے پر بیوی کیا کرے ؟

میری دو بیٹیاں ہیں، 15اور18سال کی۔ میرے شوہر پہلے اچھے انسان تھے، اب اچانک ان کی عادتیں بدلنے لگی ہیں۔ وہ زنانہ مردانہ ہارمونز کنٹرول کرنے کی ٹیبلیٹ لینے لگے ہیں، اس کے نتیجے میں ان میں زنانہ تبدیلی ہونے لگی ہے۔ میری کسی بات کو سنتے ہیں نہ جواب دیتے ہیں۔ میں بہت فکر … Read more

شوہر کی اطاعت کس حد تک؟

میں نے ایک دینی مدرسے میں تعلیم حاصل کی ہے، دینی فکر رکھتی ہوں۔ نو(9) برس سے گورنمنٹ جاب میں ہوں۔ دو برس قبل نکاح ہوا ہے۔ شوہر کا مطالبہ ہے کہ میں گھر بنانے کے لیے ہوم لون(Home loan) لوں۔ میں سود کی وجہ سے اس میں الجھنا نہیں چاہتی، اس لیے نظر انداز … Read more

عورتوں کی تنقیص کرنے والی حدیث کا صحیح مفہوم

ایک حدیث اس مضمون کی ملتی ہے: ’’ اگر حوا نہ ہوتی تو کوئی عورت کبھی اپنے شوہر کے ساتھ خیانت نہ کرتی۔‘‘ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ نوع ِ انسانی کی ماں حضرت حوا نے اپنے شوہر حضرت آدم علیہ السلام کے ساتھ خیانت کی۔ یہ کیسی خیانت تھی؟ اس کی صراحت حدیث … Read more

خواتین کے مسائل رمضان دوا کھاکر ایّام ِ حیض کو آگے بڑھانا

عورتیں حیض (Menstruation) کی وجہ سے ہر ماہ چند ایام ناپاکی کی حالت میں رہتی ہیں، جس میں وہ نماز پڑھ سکتی ہیں نہ روزہ رکھ سکتی ہیں۔ اس بنا پر ماہِ رمضان میں ان کے کچھ روزے چھوٗٹ جاتے ہیں، جن کی بعد میں انھیں قضا کرنی پڑتی ہے۔ کیا کوئی عورت دوا کھاکر … Read more

لڑکیوں میں شادی نہ کرنے کا رجحان

آج کل بہت سی لڑکیوں میں شادی نہ کرنے کا رجحان فروغ پا رہا ہے۔ وہ دیکھتی ہیں کہ بہت سے گھرانوں میں بیویوں پر ظلم کیا جاتا ہے، انھیں طرح طرح سے ستایا جاتا ہے، یہاں تک کہ ان کے ساتھ مار پیٹ بھی کی جاتی ہے۔ یہ دیکھ کر وہ آئندہ اپنی ازدواجی … Read more

مشترکہ خاندان کے بعض مسائل

زید صاحب (فرضی نام) کا چند برس قبل انتقال ہو گیا۔ ان کے وارثین میں ان کی اہلیہ، سات بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ ایک بیٹے کا انتقال ان کی زندگی ہی میں ہو گیا تھا۔ مرحوم کا دو منزلہ رہائشی مکان ہے، جو ان کی اہلیہ کے نام رجسٹرڈ ہے۔ بہ راہ کرم بتائیں … Read more

کیا دوران حمل بچے کو دودھ پلایا جا سکتا ہے؟

 میری بیوی حمل سے ہے، جب کہ پہلے سے ایک بچی ہے، جو ابھی ایک برس کی ہوئی ہے۔ کیا وہ اسے دودھ پلانا جاری رکھ سکتی ہے یا اب بند کر دینا چاہیے؟ بعض حضرات دورانِ حمل بچے کو دودھ پلانے سے منع کرتے ہیں۔ بہ راہِ کرم رہ نمائی فرمائیں۔