مسلمان عورت کا قادیانی سے نکاح

میرا نکاح پانچ برس قبل ایک شخص کےساتھ ہوا۔بعد میں معلوم ہوا کہ یہ صاحب پیدائشی قادیا نی (احمدی)ہیں ۔نکاح کےوقت بھی قادیانی خیالات رکھتے تھے۔ افسوس کہ مجھے اور میرے خاندان کواس جماعت کےبارےمیں پہلےکچھ علم نہ تھا۔ نکاح کے بعد مجھےزبردستی درج ذیل عقائد ماننےکو کہاگیا:
– مرزاغلام احمدقادیانی مہدی ہیں ۔ان پراللہ کی طرف سے وحی آتی تھی۔
– حضرت عیسیٰؑکی وفات ہوگئی ہے۔اب وہ دنیامیں واپس نہیں آئیں گے۔
– پنجاب میں واقع قادیان مکہ کےمثل ہے۔وہاں کی زیارت کرنےسےحج کاثواب ملتا ہے۔
مجھےایک’ بیعت فار م‘ دیاگیااوراس پر دستخط کرنےکوکہاگیا۔اس میں لکھاہوا تھا کہ ’’میں خودکواحمد یہ جماعت میں شامل کرتی ہوں ۔میرا عقیدہ ہے کہ حضر ت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ’ خاتم النبیین‘ہیں اورحضرت مرزا غلام احمد وہی امام مہدی ہیں جن کی بشارت حضرت محمد ﷺ نے دی تھی ۔ میں حضرت مرزا مسرور احمد کو خلیفۃ المسیح مانتی ہوں اور ان کی اطاعت کا وعدہ کرتی ہوں ۔‘‘
میں نے اس فارم پر دستخط کرنےسےانکار کردیا۔ اس کےبعد مجھے جسمانی اور ذہنی طور پر اذیت دی جانےلگی اورپریشان کیاجانےلگا،جس کی وجہ سے میں بیمار رہنےلگی ہوں ۔ لاعلمی میں مجھ سے جوگناہ ہوگیا ہے اس سے میں بہت شرم سار ہوں اوراللہ تعالیٰ سے معافی مانگتی ہوں ۔ مجھے درج ذیل سوالات کے جوابات سے نوازیں :
(۱) کیا ان صاحب سے میرا نکاح درست ہے؟
(۲) اگریہ نکاح درست نہیں توکیا مجھے خلع یا فسخ نکاح کے لیے کوئی کارروائی کرنی ہوگی؟
(۳) اگر یہ لوگ مجھے یامیرے خاندان کو کچھ نقصان پہنچانا چاہیں اورہمارے خلاف کوئی قانونی کارروائی کریں تو اس سے بچاؤکے لئے ہم کیا کریں ؟
(۴) اگریہ نکاح درست نہیں تو نکاح نامہ اور دیگر دستاویزات کوکینسل کروانےکے لیے کیا کرنا ہوگا؟
(۵) کیا اس کیس میں عدّت گزارنی ہوگی؟

رضاعت سے حرمت

زاہدہ نے اپنی بچی کو دودھ پلانے کے ساتھ روبینہ (جس سے زاہدہ کا کوئی رشتہ نہیں  ہے)کی بچی کو بھی دودھ پلادیا۔ کیا اب زاہدہ کے کسی لڑکے سے روبینہ کی کسی لڑکی کا یا روبینہ کے کسی لڑکے کا زاہدہ کی کسی لڑکی سے نکاح نہیں ہوسکتا؟

رضاعت کا اثر کن رشتے داروں پر؟

اگر ایک لڑکے نے کسی عورت کا دودھ پیا ہو اور اس عورت (لڑکے کی رضاعی ماں ) کی حقیقی لڑکی نے بھی ساتھ میں دودھ پیا ہو ،کیا دونوں کے درمیان بھائی بہن کا رشتہ صرف انہی تک محدود رہے گا ،یا اس لڑکے کا رشتہ لڑکی کی ساری بہنوں سے بھائی بہن کا ہوجائے گا اور اس کا نکاح ان میں سے کسی کے ساتھ ناجائز ہوگا ؟

کیا ایک بار دودھ پینے سے رضاعت ثابت ہوجاتی ہے؟

ایک بچہ چھ ماہ کا ہے ۔اس کی ماں کسی کام سے باہر گئی تواسے اپنی ایک رشتہ دار خاتون کے پاس چھوڑدیا ۔وہ کافی دیر تک واپس نہیں لوٹی ۔ اس دوران بچہ بھوک کی شدت سے رونے لگا ۔ کچھ انتظار کے بعد رشتہ دار خاتون نے اس بچے کو اپنا دودھ پلادیا۔
دریافت طلب مسئلہ یہ ہے کہ کیا مجبوری میں ایک بار دودھ پلانے سے اس خاتون کورضاعی ماں کی حیثیت حاصل ہوجائے گی؟

حرمت ِ مصاہرت کے بعض احکام

ندرہ(۱۵)برس پہلے میری شادی ہوئی۔ دس(۱۰)برس ازدواجی زندگی گزارنے کے بعد میرے شوہر کا انتقال ہوگیا، جن سے میرے تین بچے ہوئے ایک بیٹی اور دوبیٹے۔
میری سسرال والوں نے میرے مرحوم شوہر کے چھوٹے بھائی سے میرے نکاح کی تجویزدی۔ میرادیور مجھ سے ۶،۷سال چھوٹا تھا۔بہرحال ہمارا نکاح ہوگیا اوراس سے بھی میرے دوبیٹے ہوئے ہیں ، جوابھی کم سن ہیں ۔
چند ایام قبل ایک افسوس ناک صورت حال پیداہوگئی کہ میرے موجودہ شوہر نے میری بیٹی (جو اس کی اپنی بھتیجی بھی ہےاور ابھی تیرہ برس کی ہے) کی شرم گاہ کو شہوت سے چھو ا۔ دومرتبہ کپڑوں کے اوپر سے اورایک بار زبردستی زیر جامہ بھی ہاتھ سےمَس کیا، تاہم زنا نہیں کیا۔ اس صورت حال میں ،میں سخت صدمہ کی حالت میں ہوں ۔ یہ بات میں نے اپنی ایک صاحب علم سہیلی کو بتائی تو انھوں نے کہا ’’تمہارا نکاح ٹوٹ گیا اوراب تم اس کی بیوی نہیں  رہی۔‘‘
میں  یہ جاننا چاہتی ہوں کہ کیا واقعی میرے شوہر کی اس دست درازی سے میرا نکاح ٹوٹ گیا ہے؟ اورہم ایک دوسرے کے لیے حرام ہوگئے ہیں ؟میں سخت پریشان ہوں  کہ میرے ان پانچ بچوں  اور مجھے اس فرد کی بے حیائی کی کیوں سزاملے؟یادرہے،میراشوہر اپنی اس حرکت پرسخت نادم ہے۔

نکاح کے فوراً بعد ولیمہ

کیا نکاح ہی کے دن ولیمہ کیا جاسکتا ہے؟ نکاح کے موقع پر بہت سے رشتے دار جمع ہوتے ہیں ۔ اس مناسبت سے لڑکی والے دعوت کا اہتمام کرتے ہیں ۔ ان کو مصارف سے بچانے کی ایک ترکیب یہ سمجھ میں  آتی ہے کہ اسی دن لڑکے کی طرف سے ولیمہ کردیا جائے۔ اس موضوع پر میں  نے گفتگو کی تو بہت سے لوگوں نے منع کیاکہ ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔ ولیمہ رخصتی اورشب عروسی کے بعد ہونا چاہیے۔

ولیمہ کا وقت؟

ہمارے علاقے میں بعض حضرات اس چیز کی تحریک چلا رہے ہیں کہ ولیمہ نکاح کے بعد فوراً کر لینا بہتر ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ولیمہ لڑکی کی رخصتی کے بعد کرنا ضروری نہیں ہے۔ کیا یہ بات درست ہے؟ براہ کرم یہ بھی واضح فرمادیں کہ ولیمہ کا درست وقت کیا ہے؟ اور یہ کہ ولیمہ کب تک کیا جا سکتا ہے؟

مہرکی شرعی حیثیت

میرے ایک دوست کا نکاح ہونے جارہاہے۔انھوں نے لڑکی کے لیے سونے کے زیورات (جن کی قیمت ایک لاکھ روپے سے زائد ہیں ) اورپوشاک وغیرہ تیارکی ہے۔ لڑکی والے مزیداکیاون(۵۱) ہزارروپے مہر کی ڈیمانڈ کررہے ہیں ۔
کیا نقد مہر دینا لازمی ہے؟ بہ راہ کرم رہ نمائی فرمائیں ۔