کوئی شخص کسی دوسرے کی بدعملی کی سزا نہیں پائے گا

 میری بیوی کی صحت خراب ہے اور ولادت ان کو آپریشن سے کرانی پڑتی ہے۔ دوران حمل بھی وہ بہت پریشان رہتی ہیں ۔ تیسری ولادت کے وقت بھی آپریشن کے مرحلے سے ان کو گزرنا پڑا۔ اس صورت حال میں ڈاکٹر نے انھیں مشورہ دیا کہ بچہ کی پیدائش روکنے والا آپریشن کرالیں … Read more

بعد نماز فاتحہ خوانی اورسلام وقیام

(۱) کچھ لوگ بعد نماز ہاتھ اٹھاکر مسجد میں فاتحہ خوانی کرتے ہیں ۔ کیا یہ عمل مسنون ہے؟ (۲) بعد نماز سلام پڑھا جاتا ہے اوراس تصور کے ساتھ کہ نبی ﷺ تشریف فرماہیں، ان کے ادب میں قیام کرنا چاہیے۔ کیا یہ سلام وقیام درست ہے؟

میلاد میں قیام

 ایک صاحب چند ماہ سے جماعتی لٹریچر کا مطالعہ کررہے تھے۔ اسی دوران میں انھوں نے اپنےیہاں میلاد میں شرکت کی دعوت دی۔ میں شریک ہوالیکن قیام کے وقت بیٹھارہا۔انھوں نے اس کے بعد لٹریچر پڑھنا چھوڑ دیا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ میلاد میں قیام کے عدم جواز کو ثابت کیا جائے۔ … Read more

وکیل کے غلط مشورے پرعمل کانتیجہ

زید نے بکرسے چارہزارروپے قرض لیے اور پھرتھوڑا تھوڑا کرکے سب روپے ادا کردیے۔ اس کے بعد زید نے بکر سے ا پنا لکھا ہوا رقعہ واپس مانگا ۔ بکر نے جواب دیا کہ ابھی رقعہ مل نہیں رہاہے۔ تلاش کرکے واپس کردوں گا۔ واضح رہے کہ ان دونوں کو ایک دوسرے پر بہت اعتماد تھا۔لیکن … Read more

سائنسی ترقیوں کے سلسلے میں معتدل موقف

ستمبر ۱۹۶۹ء کے اشارات میں آپ نے لکھا ہے کہ’’ صالحین کے جسم میں بھی یہ صلاحیت پیداہوسکتی ہے کہ جنوں کی رفتار بھی اس سے مات کھاجائے۔‘‘ لیکن قرآن کہتا ہے ’’جس شخص کے پاس کتاب کا ایک علم تھا وہ بولا میں آپ کی پلک جھپکنے سےپہلے اسے لائےدیتا ہوں ۔‘‘ یہاں کتاب … Read more

سائنسی ترقیوں کے سلسلے میں معتدل موقف

مندرجہ ذیل سطورکاسبب آپ کے اشارات ماہ ستمبر۱۹۶۹ء ہیں ۔ مجھے حیرت ہے کہ آپ سے دین دار اورصاحب فہم افراد بھی رشک وحسد کا شکار نہ صرف ہوسکتے ہیں بلکہ اس کے اظہار سے بھی نہیں چوکتے۔ میری ناچیز سمجھ میں یہ بات نہ آسکی کہ چاند پرانسان کے قدم رکھنے سے مذہب (اسلام … Read more

کیا دنیوی علوم کی تحصیل ناجائز ہے؟

 زندگی (بابت ماہ جولائی، اگست ۱۹۵۵ء) کے شمارے میں آپ کا ایک ’ترجمہ‘ پڑھا، یعنی مجددالف ثانی شیخ احمد سرہندیؒ کے ایک مکتوب کا ترجمہ جو انھوں نے ایک نوجوان کو لکھا تھا، ترجمے کے دوسرے پیراگراف کے خاتمے پرآپ نے ایک نوٹ لکھا ہے۔ جس میں آپ نے یہ عبارت تحریر فرمائی ہے … Read more

کسی کی جائدادپرغاصبانہ قبضہ گناہ کبیرہ ہے

زید نے سائیکل کی ایک دکان کھولی اوراس دکان پراپنی بہن کے ایک پوتے عمروکو تنخواہ دار معاون کی حیثیت سے رکھا۔ اپنی زندگی میں وہ اس سے دکان کا حساب کتاب لیتے رہے۔ زید کے ایک لڑکے بکرتھے۔ اچانک زید کا انتقال ہوگیا۔ اس کے بعد بکر اپنے والد کی دکان کا حساب کتاب … Read more

فوٹو کامسئلہ

 جماعت اسلامی ہند کو جاننے والے مسلمانوں کا عام تاثر یہ ہے کہ اس جماعت کے فکروعمل میں مطابقت اوریکسانیت پائی جاتی ہے لیکن دوباتیں ایسی سامنے آئی ہیں جن سے اس تاثر پر برااثر پڑسکتا ہے (۱) دہلی کا ایک انگریزی زبان کا ہفتہ وار اخبار اگر چہ جماعت اسلامی کے براہ راست … Read more

الکحل آمیز دوائیں

۱- شراب کی جزوی آمیزش سے تیار کردہ دوائوں کا استعمال مریضوں کے لیے از روئے فتویٰ جائز ہے تو کیا اسی طرح آیورویدک دوائیں جو گئومتر (گائے کا پیشاب) ملاکر بنائی جاتی ہیں، امراض کے دفعیہ کے لیے مستعمل ہوسکتی ہیں ؟ ۲- کیا ایسی متبادل اشیا کی موجودگی میں جن میں نہ تو شراب … Read more