کیا تعلیم جاری رکھنے کے مقصد سے اسقاط کروایا جاسکتا ہے؟

ایک خاتون کا تعلیمی سلسلہ جاری تھا کہ اس کا نکاح ہوگیا۔ شوہر سعودی عرب میں ملازمت کرتے ہیں ۔ بیوی کی خواہش پر انھوں نے اسے تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ کورس پورا ہونے میں ابھی ڈیڑھ سال باقی ہے۔ اس عرصے میں ہر چھ ماہ میں ایک بار امتحان کی غرض سے آنا ہوگا۔ ایک ماہ ہونے کو ہے، بیوی کو معلوم ہوا کہ وہ حمل سے ہے۔ وہ دوران ِ تعلیم حمل و وضع حمل کے بکھیڑوں سے آزاد رہنا چاہتی ہے، اس لیے بچے کی پیدایش اور پرورش کو ڈیڑھ سال کے لیے مؤخر کرنا چاہتی ہے۔ ایسی صورت میں کیا موجودہ حمل کا اسقاط کروایا جاسکتا ہے؟