رضاعت کے ثبوت کے لیے کتنے گواہ ضروری ہیں؟

رضاعی بھائی سے نکاح جائز نہیں ہے ، لیکن ایک ہی گھر میں رہنے والوں میں اگر غلطی سے دودھ پلادیاگیا ہو اور علم میں نہ ہو، پھر دونوں کزن کی آپس میں نسبت طے ہوچکی ہو۔ اس کے بعد کوئی جاننے والی خاتون یہ راز فاش کردے، تب کیا اس بات کو بنیاد بناکر رشتہ توڑ دیاجائےگا … Read more

دودھ پلانے کی وجہ سے اسقاطِ حمل

کسی خاتون کو اگر پہلے بچے کی ولادت کے آٹھ ماہ بعد ہی حمل رہ جائے تو کیا وہ پہلے بچے کو دودھ پلانے کی وجہ سے اسقاط کرواسکتی ہے؟کیا شریعت کی روٗ سے استقرارِ حمل کے بعد دوماہ کے اندر اسقاط کروایا جاسکتاہے؟

عورت کا حقِ ملکیت

میری شادی کو دوبرس ہوگئے ہیں۔ میرےشوہر بھی ملازمت کرتے ہیں اور میں بھی۔ میری ملازمت شادی سے قبل سے ہے۔ رشتہ طے کرتے وقت میرے سسرال والوں کو اس کا علم تھا،اس کے باوجودانھوں نے رشتہ کرلیا۔ نکاح کے بعد انھوں نے مجھے ملازمت جاری رکھنے کی اجازت دے دی،لیکن چند ماہ کے بعد ہی وہ مطالبہ کرنے … Read more

جنسی تسکین کا حق

ایک صاحب کی عمرپینسٹھ(۶۵) برس اور ان کی اہلیہ کی عمر پینتالیس(۴۵) برس ہے۔ ان کے پانچ بچے (دو لڑکیاں اور تین لڑکے) ہیں۔ تمام بچوں کی عمریں بیس(۲۰) برس سے اوپرہیں۔ اب شوہر اور بیوی دونوں اپنے بچوں کے ساتھ رہتے ہیں۔ شوہر اپنے کنبہ کی اچھی طرح نگہ داشت کرتا ہے اور بیوی … Read more

بیوی کی کس سرکشی پر شوہر کو اسے مارنے کی اجازت ہے؟

دیکھا گیا ہے کہ بہت سے مسلمان بیوی کی معمولی کوتاہیوں پر اور اکثر ساس کی شکایت پر اس کی پٹائی کر دیتے ہیں اور جب انھیں اس سے روکنے کی کوشش کی جاتی ہے تو کہتے ہیں کہ قرآن مجید میں اس کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ … Read more

زوجین کے درمیان مزاجی اختلاف کا حل

زوجین میں ایک فریق بدعات وخرافات میں مبتلا ہے، مزاروں پر اس کی آمدورفت رہتی ہے، اس کی جانب سے مُردوں سے حاجت طلبی اور شرکیہ اعمال کا صدور ہوتا ہے، جب کہ دوسرا فریق موحّد ہے۔ اس طرح کے اعمال سے اسے ذہنی کوفت ہوتی ہے۔ اس بناپر ان کے درمیان ازدواجی تعلقات خوش گوار نہیں … Read more

تہمت والی گالیاں

بعض مرد حضرات غصے میں عورتوں کو گالیاں دیتے ہیں۔ بعض گالیاں تہمت والے انداز کی ہوتی ہیں۔ کیا وہ بہتان کے زمرے میں آئیں گی؟

کیا شوہر کی اجازت کے بغیر اس کے مال میں سے لینا جائز ہے؟

میں ایک گھریلو عورت(House Wife)ہوں۔ اکثر شوہر کے دیے ہوئے پیسوں میں سے کچھ بچالیتی ہوں اور حساب پوچھنے پر ان سے جھوٹ بول دیتی ہوں۔ کبھی کسی گھریلوضرورت سے ان کی لاعلمی میں ان کی جیب سے پیسے نکال لیتی ہوں۔ان پیسوں کا مقصد بچوں کی پڑھائی، کپڑے،کھلونے،قریبی رشتے داروں کو تحائف یاایسی چیزیں … Read more