عورتوں کی جماعت اورفقہ حنفی
:آپ نے لکھا ہے کہ عورت عورتوں کی جماعت کی امامت کرسکتی ہے _، جب کہ علمائے احناف کا کہنا ہے کہ فقہ حنفی کا مفتیٰ بہ مسلک عدمِ جواز کا ہے ۔کوئی عورت حافظۂ قرآن ہو تو وہ تنہا تراویح کی نماز ادا کرتے ہوئے پورا قرآن پڑھ سکتی ہے، لیکن عورتوں کی جماعت کی امامت کرتے ہوئے قرآن نہیں سناسکتی، بلکہ عورتیں تنہا تنہا نماز پڑھیں ۔