پریشانیوں کے ہجوم میں مومن ِ صادق کا مطلوبہ رویہ
میں کئی سال سے بے حد پریشان ہوں ۔ میری اہلیہ عرصہ سے بیمار ہیں ۔ خود میں بھی مختلف امراض میں مبتلا ہوں ۔ مسجد جانا دشوار ہوتا ہے۔ وہ دن میرے لیے بڑا مبارک ہوتا ہے، جس میں میری پنج وقتہ نمازیں مسجد میں ادا ہوتی ہوں ۔ میرا بڑا لڑکا سروس میں ہے۔ ایک لڑکی کی شادی ہوگئی ہے، لیکن دو لڑکیاں ، جو قبول صورت اور عصری تعلیم یافتہ ہیں ، ان کی عمریں بھی زیادہ ہو رہی ہیں ، لیکن اب تک ان کی شادی نہیں ہو پائی ہے۔ کہیں حتمی طور پر نسبت طے ہوجاتی ہے، لیکن پھر یک لخت منسوخ ہوجاتی ہے۔ ایسے مواقع پر مجھے بہت ڈراؤنے خواب نظر آتے ہیں ، جیسے سانپ، زہریلے کیڑے مکوڑے، موذی جانور، بول و براز میں گھرے ہونا وغیرہ۔ ایک موقعے پر حمام کی دیواروں پر انسانی پاخانہ دیکھا گیا۔ اس حمام میں صرف ایک دروازہ ہے۔ ایک اور موقعے پر سوکھے گوشت کا ٹکڑا چھت سے گرتا ہوا دیکھا گیا، جب کہ چھت آر سی سی کی ہے۔ ان تمام باتوں کو ہم لوگ نظر انداز کرتے رہے۔ بعض حضرات کے مشوروں پر کثرت ِ استغفار اور اسمائے حسنیٰ کا ورد کیا، مگر صورت ِ حال میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
آپ سے گزارش ہے کہ اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں اور اپنے مشوروں سے نوازیں ۔