اداروں کو زکاۃ دینا

کیا زکاۃ صرف افراد کو دی جاسکتی ہے یا اداروں (مثلاً تعلیمی اداروں ، یتیم خانوں اور محتاج خانوں وغیرہ) کو بھی دی جاسکتی ہے؟
جواب

زکاۃ جب حکومت کے خزانے میں جمع ہوجائے تو وہ افراد اور اداروں سب کو دے سکتی ہے اور خود بھی زکاۃ سے ایسے ادارے قائم کرسکتی ہے جو مصارف زکاۃ سے متعلق ہوں ۔ ( ترجمان القرآن،نومبر ۱۹۵۰ء )