آلاتِ موسیقی اور ان کی تجارت

کیا آلاتِ موسیقی بنانا اور ان کی تجارت کرنا جائز ہے؟
جواب

حدیث میں آتا ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’میں آلات موسیقی کو توڑنے کے لیے بھیجا گیا ہوں ۔‘‘({ FR 1567 }) اب یہ کس طرح صحیح سکتا ہے کہ جو نبیؐ اس کام کے لیے بھیجا گیا ہو، اس کے پیرو انھی آلات کو بنانے اور بیچنے اور بجانے کے لیے اپنی قوتیں استعمال کریں ۔ (ترجمان القرآن ، جنوری،فروری ۱۹۴۴ء)